|
خبررساں ايجنسي مہر نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے خبر دي ہے كہ نجف ميں آيت اللہ العظمي سيستاني كے دفتر نے خبردي ہے كہ : كل دوپہر كو بغداد ميں عالم تشيع كے بزرگ مرجع آيت اللہ العظمي سيستاني كے نمائندہ شيخ محمود المدآئني كو انكے فرزند اور چار محافظين كے ہمراہ نامعلوم مسلح افراد كے حملے كا شكار ہوكر ہلاك كيا گيا ہے دفتر آيت اللہ كے مطابق : المدائني اپنے بيٹے اور چار شخصي محافظين كے ہمراہ مسجد نے واپس لوٹ رہے تھے كہ نامعلوم مسحلح افراد نے ان پر اندھادند گولياں چلائي جس سے وہ سب شھيد ہوے ـ نمائندہ آيت اللہ سيستاني حجت الاسلام شيخ مدائني كو كئ بار موت كي دھمكياں ملتي رہي اور كئ بار ان پر قاتلانہ حملہ بھي ہوا مگر اس بار دشمن ان كو شھيد كرنے ميں كامياب ہوا ـ |
آپ کا تبصرہ